۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رژیم اسرائیل

حوزه/اسرائیلی اخبار Haaretz نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف حملے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی اخبار Haaretz نے لکها ہے کہ سیاسی سطح پر اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف حملے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

اسرائیلی اخبار Haaretz کے مطابق،حالیہ برسوں میں ایران کے فضائی دفاع کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور ہمیں کسی بهی فضائی حملے سے قبل اپنی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔ایران نے حالیہ برسوں میں طویل فاصلے تک مارنے والے میزائل ہتهیاروں میں بهی اضافہ کیا ہے،جس سے اسرائیلی فوج اپنے فضائی دفاع کو بہتر بنانے کے لئے اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .